بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک ہفتے کے دوران فیس بک کے اثاثوں کی مالیت میں 58 ارب ڈالر کی کمی

datetime 26  مارچ‬‮  2018 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے اثاثوں کی مالیت میں 58 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ فیس بک نے صارفین کا ڈیٹا استعمال کیا تھا جس پر دنیا بھر کے صارفین فیس بک کی اس حرکت سے اس کے خلاف ہوگئے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اس حرکت پر صارفین سے معافی بھی مانگ چکے ہیں۔

لیکن اتنا کچھ کرنے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران اس کے اثاثوں کی مالیت میں 58 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ صارفین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کی گئی خلاف ورزی کو ’لائٹ بلب‘ کا نام دے رہے ہیں، اور اس اقدام نے سوشل میڈیا پر ’ڈیلیٹ فیس بک‘ ٹرینڈ کو جنم دیدیا ہے۔ اشتہاری کمپنیوں کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ ’بس بہت ہو گیا‘۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آغاز پر فیس بک کے شیئر کی قیمت 176.80 ڈالر تھی جو کاروباری ہفتے کے اختتام پر 159.30 ڈالر تک پہنچ کر بند ہوئی۔ فیس بک نے جب 2012 میں اپنے شیئر مارکیٹ میں متعارف کرائے تو ان کی قیمت 35 ڈالر فی شیئر تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…