لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کمپنی نے مختلف موبائز میں آنے والی ٹیکنیکل خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے صارفین کی شکایات کو دور کرنے کا عزم کر لیا۔ واضح رہے کہ سام سنگ کے کئی موبائلز میں گزشتہ چند سال سے شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ سام سنگ کے مہنگے ترین موبائلز میں خرابی سامنے آنے کے بعد کمپنی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جلد سے جلد خرابی کو دور کیا جائے گا۔
صارفین نے اپنی شکایات میں کمپنی کو بتایا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس نائن اور سام سنگ گلیکسی ایس نائن پلس کی ٹچ اسکرین بعض اوقات کام کرنا چھوڑ دیتی ہے۔ دوسری طرف سام سنگ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹچ اسکرین میں خرابی کا سامنا محدود اور انتہائی کم صارفین کو پیش آ رہا ہے، تاہم کمپنی معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد اس خرابی کو دور کرے گی۔ایس نائن میں 5.8 انچ جبکہ ایس نائن پلس 6.2 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ ہے اور دونوں فونز میں 18:5:9 ریشو سپرامولیڈ ڈسپلے کے ساتھ دیا گیا ہے اور دونوں مین ہی 2960×1440 ریزولوشن دیا گیا ہے۔ مگر ایس نائن اسکرین میں 570 پکسل فی انچ جبکہ ایس نائن پلس میں 529 پکسل فی انچ دیئے گئے ہیں اور معیار بہت شارپ ہے۔ دونوں موبائلز کو رواں ماہ 16 مارچ سے پاکستان میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا۔