جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ویوو کا نیا فلیگ شپ فون طاقتور سیلفی کیمرے کے ساتھ

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون وی 9 متعارف کرادیا ہے اور یہ بھی ایپل کے آئی فون ایکس (10) کے ڈیزائن سے متاثر ہے (یہاں تک کہ فون کا پچھلا حصہ بھی آئی فون سے ملتا جلتا ہے)۔ تاہم چینی کمپنی کا یہ نیا فون دلچسپ ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے۔ سب سے پہلی چیز تو فون کا فرنٹ کیمرہ جو کہ آئی فون ایکس جیسے نوچ میں چھپا ہوا ہے، 24 میگاپکسل کا ہے جو عام طور پر سیلفی کیمروں کے لیے نہیں دیا جاتا۔

کیا اس انوکھے فون کو خریدنا پسند کریں گے؟ اسی طرح فرنٹ پر سیلفی کیمرے اور بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کو کمپنی نے آرٹی فیشل ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت یہ تینوں کیمرے مخصوص مناظر اور اشیاء(10 لاکھ سے بھی زائد) کو شناخت کرکے تصویر کو اس ہم آہنگ کرنے کے لیے سیٹ ہوجاتے ہیں۔ ویسے تو اے آئی ٹیکنالوجی نئی چیز نہیں، اس سے پہلے ہیواوے اور ایل جی کے فونز میں یہ سامنے آچکی ہے مگر سیلفی کیمرے مں پہلی بار اسے دیا گیا ہے جو اس فرنٹ شوٹر کو زیادہ طاقتور بنادیتا ہے۔ آسان الفاظ میں اس فون سے لی جانے والی سیلفی کا معیار بیک کیمروں سے کم نہیں ہوگا۔ ویسے اس کے بیک پر 16 اور 5 میگا پکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں جو دھندلے پس منظر جیسی تصاویر لینے میں مدد دیتے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی فون کو بھی زیادہ اسمارٹ بناتی ہے جس کی بدولت ایپس 20 فیصد زیادہ تیزی سے اوپن ہوتی ہیں جبکہ فون صارف کی عادات اور ترجیحات کے بارے میں بھی جانتا ہے۔یہ فون 6.3 انچ کے 1080×2280 پکسل ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں نیچے بہت کم بیزل موجود ہیں، یا 90 فیصد حصے پر اسکرین ہی دی گئی ہے۔  ویوو اسمارٹ فونز کی پاکستان آمد اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 626 اوکٹا کور پراسیسر، 3260 ایم اے ایچ بیٹری، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہیڈفون جیک بھی موجود ہے۔ یہ فون بلیک اور گولڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا، تاہم کمپنی نے فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں، مگر عام طور پر اس کمپنی کے فون ایپل اور سام سنگ کے مقابلے میں 50 فیصد سے بھی زیادہ سستے ہوتے ہیں۔ یہ فون پہلے چین اور پھر دیگر ممالک میں اسے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…