بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

یوٹیوب کا بہترین فیچر اب اسمارٹ فونز پر بھی دستیاب

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب دنیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ویڈیو شیئرنگ سائٹ ہے مگر کئی بار بہترین فیچرز کے لیے صارفین کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی کچھ یوٹیوب کی ڈارک تھیم کے معاملے میں بھی ہوا جو کہ کافی عرصے سے ڈیسک ٹاپ سائٹ پر تو دستیاب ہے مگر اسمارٹ فون صارفین کی جانب سے مطالبے کے باوجود اب تک اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا تھا۔

تاہم اب یوٹیوب کی ڈارک تھیم اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے دستیاب ایپ کے لیے متعارف کرادی گئی ہے۔ یوٹیوب مکمل طور پر ری ڈیزائن اس تھیم میں صارف معمول کے روشن سفید پس منظر کو سیاہ و خاکستری رنگ میں بدل سکتے ہیں۔ یوٹیوب کے مطابق ڈارک تھیم موبائل پر سب سے زیادہ مطالبہ کیے جانے والے فیچرز میں سے ایک ہے۔ ڈیسک ٹاپ پر ڈارک تھیم کے لیے سیٹنگز یا صارف کو اپنی پروفائل تصویر پر کلک کرکے اسے آن کرنا ہوتا ہے۔ یوٹیوب کی وہ ٹرکس جو بیشتر افراد نہیں جانتے اسمارٹ فونز کے لیے بھی کچھ ایسا ہی کرنا پڑے گا۔ اس فیچر تک رسائی کے لیے اکاﺅنٹ ائیکون پر کلک کرکے سیٹنگز میں جانا ہوگا اور وہاں ڈارک تھیم نامی سیٹنگ ہوگی، جسے آن یا آف کیا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر آج سے دنیا بھر میں متعارف کرایا جارہا ہے، اس لیے ہوسکتا ہے کہ آپ تک پہنچنے میں اسے کچھ دن یا ہفتے لگ جائیں۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…