اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جی ہاں واقعی بالغ افراد کو جب یہ تصویر دکھا کر پوچھا جاتا ہے کہ یہ بس کس سمت کی جانب چل رہی ہے یعنی دائیں یا بائیں ؟ تو ان کے ذہن جواب دے جاتے ہیں۔ تو آپ بھی اس تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ یہ کس سمت میں جارہی ہے ، اب بھی اندازہ نہیں ہوسکا؟ کیا یہ پہیلی حل کرسکتے ہیں؟ ویسے یہ بات ذہن میں رہے کہ یہ تصویر یا بس امریکا کی ہے تو جواب بھی اسی کے اندر چھپا ہوا ہے۔
جہاں چھوٹے بچے بھی اس تصویر کو دیکھ کر درست جواب بتاسکتے ہیں۔ بچوں کی منطق زیادہ دلچسپ ہوتی ہے اور صحیح جواب دیتے ہوئے وہ بتاتے ہیں کہ ہم نے ایسا اس لیے بتایا کیونکہ اس جانب دروازہ نظر نہیں آرہا۔ بچوں کو اسکول جانے کے باعث بسوں کا زیادہ بہتر تجربہ ہوتا ہے اور اسی لیے وہ اس سوال کا جواب بالغوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر انداز سے دے پاتے ہیں۔ کیا وائرل انٹرنیٹ پہیلی حل کرسکتے ہیں؟ اس سے بچوں کی تخلیقی سوچ کا اندازہ بھی ہوتا ہے جو انہیں جواب دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ تاہم اگر آپ جواب نہیں دے پا رہے تو جان لیں کہ امریکا میں بسوں کے دروازے دائیں جانب ہوتے ہیں تو اس تصویر میں یہ بس بائیں جانب جارہی ہے۔