جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک کا لوگو نیلا کیوں ہے؟ دلچسپ وجہ جانیں

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ اس کا لوگو نیلے رنگ کا کیوں ہے؟ تو اس کے پیچھے کافی دلچسپ وجہ چھپی ہے۔ ویسے اس پر روشنی ڈالنے سے پہلے یہ جان لیں کہ ہماری آنکھیں مختلف رنگوں کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جس کی وجہ روشنی کی لہروں کی فریکوئنسی کا فرق جانچنا ہے۔

مارک زکربرگ کی زندگی کا بڑا پچھتاوا سائنسدانوں کے مطابق مخصوص رنگ لوگوں کے اندر مختلف جذبات جگاتے ہیں اور فیس بک لوگو کے پیچھے ایک وجہ یہ بھی ہے۔ مگر اصل وجہ اس سے بھی زیادہ دلچسپ ہے اور حیران کردینے والی ہے۔ مگر اس سے پہلے یہ جان لیں کہ نیلے رنگ کو استحکام، اعتماد اور سکون کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اس لیے فیس بک یا ٹوئٹر پر اس کا غلبہ حیران کن نہیں لگتا۔ مگر فیس بک کے نیلے لوگو کے پیچھے یہ راز نہیں چھپا بلکہ اس کا تعلق اس سائٹ کے بانی مارک زکربرگ سے ہے۔ مارک زکربرگ کو 2 ارب افراد کو کنٹرول کرنے کا تجربہ ہے ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر مارک زکربرگ کلر بلائنڈ ہیں، یعنی انہیں سرخ اور سبز رنگ نظر نہیں آتا۔ نیویارکر میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے انکشاف کیا تھا۔ وہ جس رنگ کو سب سے بہتر دیکھ سکتے ہیں، وہ نیلا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس رنگ کا فیس بک ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر غلبہ ہے۔ مارک زکربرگ نے جریدے کو بتایا ‘نیلا رنگ میرے لیے سب سے بہترین ہے، میں نیلے رنگ کو بہت اچھی طرح دیکھ سکتا ہوں’۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…