جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

موبائل صارفین کیلئے اچھی خبر، ہواوے پی سیریز کی قیمتیں منظر عام پر آگئیں

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ  (مانیٹرنگ ڈیسک) ہواوے نے پیرس میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں پی 20 اور پی 20 پرو کے لانچ کی تصدیق کی تھی۔ پی 20 لائٹ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ فون بھی دونوں کے ساتھ ہی لانچ ہوگا۔ اب تک ان تینوں فونز کی قیمتوں کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی، لیکن اب یوروزون کےلیے فون کی قیمتیں بھی لیک ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پی 20 کی متوقع قیمت 679 یورو، پی 20 پرو کی قیمت

899 یورو اور پی 20 لائٹ کی قیمت 369 یورو ہوگی۔پرو ماڈل کی قیمت اگرچہ اتنی زیادہ نہیں، جتنی دوسری بڑی کمپنیوں کے فلیگ شپ فونز کی ہیں، لیکن لگتا ہے کہ اب ہواوے بھی آہستہ آہستہ 1000 یورو کے لیول تک پہنچنا چاہتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ میٹ 11 ( یا میٹ 20) کی قیمت 1000 یورو کے قریب ہی ہو۔ اطلاعات ہیں کہ پی 20 اور پی 20 پرو میں مصنوعی ذہانت کا حامل Kirin 970 چپ سیٹ ہوگا۔ یہ چپ سیٹ اس سے پہلے میٹ 10 اور میٹ 10 پرو میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…