جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

اب ٹوئٹر اکاﺅنٹ ویریفائی کرنا ہر ایک کیلئے ہوگا ممکن

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ سوشل میڈیا کی دنیا میں ‘خاص فرد’ بننا چاہتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ ٹوئٹر نے عام صارفین کے اکاﺅنٹس پر بلیو ٹِک لگانے کا عمل بہت آسان بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے گزشتہ روز پیری اسکوپ لائیو اسٹریم کے دوران انکشاف کیا کہ کمپنی بلیو چیک مارک کی تصدیق کو تمام صارفین تک توسیع دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہر صارف کے لیے اپنے اکاﺅنٹ کو ویریفائی کرانے کا عمل اوپن کرنا ہے اور یہ عمل آسان ہوگا جس سے ہر ایک اپنے بارے میں حقائق کی زیادہ تصدیق کرسکے گا اور اس عمل کے لیے ہم کسی قسم کا تعصب نہیں کریں گے۔ اب آپ بھی ٹوئٹر پر ‘سلیبرٹی’ بن سکتے ہیں انہوں نے تسلیم کیا کہ ابھی اکاﺅنٹ ویریفائی کرانا پلیٹ فارم میں بہت مشکل کام ہے اور اب اس سسٹم پر نظرثانی کی جارہی ہے۔ ابتدا میں ٹوئٹر کی جانب سے اکاﺅنٹ ویریفائی کرنے کا عمل اہم شخصیات کے اصلی اور جعلی اکاﺅنٹس میں فرق کرنا تھا، جس کے بعد یہ بلیک چیک مارک اعتبار اور حیثیت کا نشان بن گیا۔ ماہرین کے مطابق عام صارفین اس چیک مارک کو اعتبار کی علامت سمجھنے لگے تھے جو کہ ایک مسئلے سے کم نہیں، کیونکہ لوگوں کو لگتا ہے کہ ٹوئٹر خود اس مخصوص فرد کے پیچھے کھڑی ہے۔ ٹوئٹر اکاﺅنٹ کیسے ویری فائیڈ ہوتا ہے؟ جیک ڈورسی نے فی الحال نئے تصدیقی نظام کی تفصٰلات ظاہر نہیں کیں مگر یہ عمل پہلے کے مقابلے میں آسان بنانے کا وعدہ ضرور کیا، جس سے عام صارف بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…