جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

گوگل کا یوم خواتین پر منفرد ڈوڈل

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جہاں گوگل دیگرعالمی دنوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی ڈوڈل جاری کرتا ہے، وہیں سرچ انجن نے خواتین کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منفرد ڈوڈل جاری کردیا۔ گوگل نے عالمی یوم خواتین پر جاری کیے گئے ڈوڈل پر 12 مختلف خواتین آرٹسٹوں کی کہانیوں کو شیئر کیا ہے۔ اگرچہ ڈوڈل تھوڑا سا منفرد ہے ۔

تاہم یوم خواتین پر جاری کیے گئے ڈوڈل میں خواتین کی 12 مختلف کہانیاں بتائی گئی ہیں، جنہیں تصویروں میں بیان کیا گیا ہے۔ گوگل ڈوڈل کے ہوم پیج پر نظر آنے والی 12 خواتین آرٹسٹوں میں سے کسی ایک آرٹسٹ کی تصویر کو کلک کرنے پر اس کی تیار کردہ کہانی کھلتی ہے۔ آرٹسٹ کی کہانی کھلنے کے بعد ماؤس کی مدد سے اس کہانی میں شامل مزید تصاویر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ گوگل کے ڈوڈل میں جن 12 آرٹسٹوں کی کہانیاں شیئر کی گئی ہیں، ان میں تہیرو تکوئچی کی کہانی میں انسان کی عمر کی مختلف اسٹیجز کو دکھایا گیا ہے، اسی طرح ایسٹیلی میزا کی کہانی میں ان کی چچی کی دلچسپ کہانی دکھائی گئی ہے۔ صفا خان کی کہانی میں ملک کی کہانی، فلپا رائسا کی کہانی میں اعتبار، فرانسسکا سانا کی کہانی میں ’دی باکس‘ جب کہ اینا ہفیسچی کی کہانی میں ’نومبر 1989‘ کی تاریخ اور جدوجہد دکھائی گئی ہے۔ یوں 12 آرٹسٹوں کی 12 تصاویر میں چھپی تمام 12 ہی کہانیاں الگ اور منفرد موضوعات پر ہیں۔ ایک کہانی دیکھنے کے بعد واپس مین پیج پر جانے کے لیے صارف کو ’مینیو‘ کو کلک کرنا پڑتا ہے، جب کہ یوم خواتین کے ڈوڈل کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…