جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

واٹس ایپ میں پہلی بار ایک بڑی تبدیلی

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ میں ایک ایسی تبدیلی ہونے والی ہے جو اس سے پہلے آپ کو کسی میسجنگ ایپ میں دیکھنے کو نہیں ملی ہوگی۔ جی ہاں واٹس ایپ بہت جلد آپ کو نئے ایپ آئیکون کا انتخاب کرنے کا موقع فراہم کرنے والی ہے۔ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ کے لیے نئے بیٹا ورژن میں اڈاپٹو آئیکونز سپورٹ دی گئی ہے جس سے صارف اپلیکشن کے آئیکون ماسک کو بدل سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی یہ کارآمد ٹِرک جانتے ہیں؟ اس تبدیلی سے آئیکون تو تبدیل نہیں ہوگا مگر اس کے بارڈر شیپ کو بدلا جاسکتا ہے اور اس کے لیے چوکور، گول اور 3 دیگر ڈیزائن بھی فراہم کیے جائیں گے۔ آئیکون کا پس منظر سبز رنگ کا ہوگا جبکہ مختلف سائز کے ماسکس ہوں گے۔ اگر آپ اس فیچرکو آزمانا چاہتے ہیں تو گوگل پلے پر واٹس ایپ کے بیٹا پروگرام کا حصہ بن جائیں اور ہاں اینڈرائیڈ اوریو پر چلنے والے فونز پر ہی یہ فیچر فی الحال کام کرے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن میں دیگر فیچرز کو بھی آزمایا جارہا ہے، جیسے وائس ریکارڈنگ کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے اور بغیر آئیکون کو دبائے آواز ریکارڈ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، بس مائیکرو بٹن پر ٹیپ کرنا ہوگا۔ اسی طرح بہت جلد واٹس ایپ میں پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ 7 منٹ سے بڑھ کر ایک گھنٹے تک کی جارہا ہے۔ واٹس ایپ میں صارفین کے لیے اہم اپ ڈیٹ واٹس ایپ کی جانب سے اسپام میسجز کی شناخت اور بلاک کرنے کے نئے فیچر پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ اسٹیکرز پیک کو بھی بڑھایا جارہا ہے اور امکان ہے کہ میسنجر جیسے اسٹیکر پیکس اس اپلیکشن میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…