بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

اسکائپ اب سستے فونز میں بھی چلانا آسان

datetime 7  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک اور گوگل کے بعد اب مائیکرو سافٹ نے اپنی ویڈیو کالنگ ایپ اسکائپ کو بھی سستے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کا حصہ بنانے کے لیے اس کا نیا ورژن متعارف کرادیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز کے لیے اسکائپ کا نیا ورژن متعارف کرایا گیا اور کمپنی کے مطابق اس کا مقصد ڈیوائسز میں اس اپلیکشن کے لیے میموری اور اسٹوریج کو کم کرنا ہے۔

یہ ورژن اینڈرائیڈ 4.0.3 سے 5.1 پر چلنے والے فونز کے لیے ہے جو کہ آڈیو اور ویژول معیار اور ڈیوائسز کی مجموعی رفتار کو بہتر کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اسکائپ میں بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف مائیکروسافٹ کے مطابق ناقص نیٹ ورک کنکشن پر بھی یہ ایپ زیادہ بہتر کام کرتی ہے اور یہ دنیا بھر میں آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگی۔ یہ بنیادی طور پر مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی جانے والی ایپ ہے جنھیں اس اپلیکشن کے لیے سپورٹ نہیں مل رہی، خصوصاً یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب اینڈرائیڈ گو کی جانب سے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم کو صارفین کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانا ہے۔ مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں چند ماہ یا برسوں کے دوران اپنے فونز کو اپ ڈیٹ یا بدلتے نہیں اور اکثر تو ایسے فونز خریدتے ہیں جو کہ اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن پر کام کرتے ہیں۔ گوگل کی جانب سے گزشتہ ماہ بتایا گیا تھا کہ اس وقت 42 فیصد اینڈرائیڈ فونز میں اینڈرائیڈ 4 یا 5 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ سکائپ کیلئے سخت حریف سامنے آگیا مائیکروسافٹ ایسے اسمارٹ فونز صارفین کو نظرانداز نہیں کرنا چاہتی جبکہ اسے واٹس ایپ، میسنجر اور دیگر ایپس کی شکل میں سخت حریفوں کا بھی سامنا ہے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…