ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

معروف کمپنی نے 4G پر کام کرنیوالا حیرت انگیز فیچرزکا حامل پاکستان کا پہلا فیچر فون متعارف کرادیا،قیمت صرف5,300روپے ، تفصیلات جاری

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نمبر 1ڈیجیٹل کمپنی ،جاز نے اپنے کسٹمرز کے لیے جاز ڈیجیٹ1 (Jazz Digit 1) کے نام سے 4Gپر کام کرنے والا پاکستان کا پہلا ’اسمارٹ‘ فیچرفون متعارف کرادیا ہے۔جاز ڈیجیٹ 1کا تعارف جاز کے اس عزم کی مطابقت میں ہے جس کا مقصد باکفایت پرودکٹس اور سروسز متعارف کرانا ہے تاکہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کیا جا سکے۔ڈیجیٹ 1جاز کے برانڈ والا ’اسمارٹ‘ فیچرفون ہے اورفری ڈیٹا SIMکے ساتھ6ماہ کے لیے مفت 4Gانٹرنیٹ* بھی پیش کرتا ہے۔

یہ ڈیوائس اسمارٹ فون پر چلنے والی مشہور ایپلیکیشنز مثلاً فیس بک، اور وٹس ایپ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔دیگر خصوصی فیچرز میں ٹچ اسکرین، Wi-Fi ، 2میگاپکسل کا کیمرا او ر 2000mAh کی قابل بھروسہ بیٹری شامل ہیں۔جاز میں ہیڈ آ ف ڈیوائسز، محمد علی خان نے کہابہترین اور باکفایت پروڈکٹس اور سروسز کے ذریعہ ہم اپنے کسٹمرز کے لیے مسلسل ایسے راستے تلاش کرتے رہتے ہیں جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہترین ہوں۔جاز ڈیجیٹ1کا تعارف ہمارے کسٹمرز کو اس قابل بنائے گا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے پیاروں تک باکفایت رسائی کے لیے ہمارے تیز ترین4G نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا سکیں۔ڈیجیٹ 1سب سے پہلا 4G’اسمارٹ‘ فیچرفون ہے جس میں Qualcomm پروسیسر کی طاقت موجود ہے اور یہ فیچر فون کی مارکیٹ میں نقشہ تبدیل کردینے والا ثابت ہوگا۔ اس کے استعمال کرنے والے پہلی مرتبہ ایک فیچر فون پر براؤزر کے ذریعہ فیس بک، وہاٹس ایپ اور یو ٹیوب جیسی اسمارٹ ایپلیکشنز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔یہ فون ایسی مارکیٹ کے لیے نہایت مناسب ہے جہاں ملک بھر میں سبسکرائبرز کی اکثریت اب بھی پرانا 2G فون استعمال کر رہی ہے اور اسے4Gجیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔فی الوقت یہ ڈیوائسز پورے ملک میں Jazz Experienceسینٹرز اور فرنچائزز پر صرف5,300روپے میں دستیاب ہیں جس کے ساتھ ڈیجیٹ کی ایک سال کا باضابطہ وارنٹی پروگرام بھی موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…