بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ایل جی کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس نیا اسمارٹ فون

datetime 26  فروری‬‮  2018 |

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کورین کمپنی ایل جی نے اپنے فلیگ شپ فون وی 30 کا نیا ورژن ایس تھن کیو متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ فون بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے آغاز سے قبل متعارف کرایا گیا ہے۔ اس اپ گریڈ فون میں اسٹوریج اور ریم کے ساتھ ساتھ کلر آپشن اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے موبائل فون شو میں کیا کچھ سامنے آئے گا؟ توقعات کے مطابق ایل جی نے وی 30 ایس تھن کیوں میں اے آئی پر خصوصی توجہ دی ہے، خصوصاً کیمرے کے لیے۔

اے آئی کیمرہ میں مشین لرننگ ٹیکنالوجی خودکار طور پر آٹھ مختلف موڈز جیسے پورٹریٹ، فوڈ، لینڈ اسکیپ، سٹی اور فلاور وغیرہ کی شناخت کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اسی طرح انتہائی کم روشنی میں تصاویر لینے کے لیے نیا برائٹ موڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ماضی کے مقابلے میں دوگنا زیادہ بہتر تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے۔اسی طرح ایل جی کیو لینس ایک اور اے آئی فیچر ہے جس سے صارفین مختلف ویب سائٹ پر مصنوعات کو تلاش کرسکتے ہیں۔ایل جی کا سب سے ‘بہترین’ اسمارٹ فون وی 30دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام فیچرز اوریجنل وی 30 میں بھی ایک سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کے ذریعے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ جہاں تک دیگر فیچرز کی بات ہے تو اس فون میں سکس انچ کی کواڈ ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی اسکرین (18:9 ریشو کے ساتھ) دی گئی ہے، اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، سولہ میگا پکسل اور تیرہ میگا پکسل کا ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ، پانچ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور 3300 ایم اے ایچ بیٹری ہے، جو کہ پرانے وی 30 میں بھی موجود ہیں۔ فرق بس فور جی بی کی بجائے سکس جی بی ریم کی موجودگی ہے جبکہ اسٹوریج کو 64 جی سے بڑھا  کر 128 سے 256 جی بی کردیا گیا ہے۔ کمپنی نے فی الحال اس فون کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…