بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

5 ہزار روپے سے بھی سستا فون خریدنا پسند کریں گے؟

datetime 25  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ پانچ ہزار روپے سے بھی سستے اسمارٹ فونز خریدنا پسند کریں گے جو کہ گوگل کی جانب سے تیار کرائے جائیں گے؟اگر ہاں تو اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل کے تعاون سے دیگر کمپنیوں کے تیار کردہ سستے ترین اسمارٹ فونز آئندہ ہفتے سامنے آرہے ہیں۔ اینڈرائیڈ گو، گوگل کا سستے فونز کے لیے ڈیزائن کردہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے تازہ ترین ورژن کا منصوبہ ہے اور کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر اس پر مبنی ڈیوائسز متعارف کرائی جائیں گی۔

اینڈرائیڈ گو منصوبے کا اعلان گوگل کی جانب سے گزشتہ سال مئی میں آئی او کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا جس کا مقصد آپریٹنگ سسٹم کے تازہ ترین ورژن کو سستے اور کم طاقتور فون کا حصہ بنانا تھا۔ اس پروگرام میں 512 ایم بی یا ایک جی بی ریم والے فونز کو شامل کیا جائے گا اور اس کے لیے اینڈرائیڈ گو (اوریو ایڈیشن) کمپنیوں کو گزشتہ سال دسمبر کو فراہم کردیا گیا تھا۔ اب اس پروگرام کے سستے ترین فونز بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔ اینڈرائیڈ گو کے تحت گوگل نے اپنی مختلف ایپس جیسے یوٹیوب، جی میل اور میپس وغیرہ کے ‘گو’ ورژن متعارف کرائے ہیں، جو کہ فون میں زیادہ جگہ نہیں گھیرتے اور ریگولر ایپس کے مقابلے میں کم ڈیٹا استعمال کرتے ہیں۔ ایسی اطلاعات پہلے سامنے آچکی ہیں کہ نوکیا ون اسمارٹ فون اس پروگرام کا حصہ ہوگا جس میں 512 ایم بی سے ایک جی بی ریم کے ساتھ اینڈرائیڈ کا تازہ ترین گو ورژن دیا جائے گا۔ نوکیا سیون پلس اور نوکیا ون کی تصاویر لیک اسی طرح 8 جی بی اسٹوریج ہوگی جبکہ دیگر بنیادی فیچرز دیئے جائیں گے۔ گوگل کے مطابق اس پروگرام کے بیشتر فونز کی قیمت 50 ڈالرز (پانچ ہزار پاکستانی روپے) سے کم ہونے کا امکان ہے اور یہ ترقی پذیر ممالک کے صارفین کو مدنظر رکھ کر تیار کیے جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق ایسی اولین ڈیوائسز موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرائے جانے کے فوری بعد فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…