منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بچوں کے لیے فیس بک کا ”میسنجر کڈز “متعارف

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی ترمیم شدہ میسنجر کڈز ایپ اب اینڈروئیڈ پر بھی دستیاب ہے، اس سے پہلے یہ صرف آئی او ایس اور ایمزون فائر ٹیبلیٹس کے لیے موجود تھا۔ یہ ایپ 6 سے 12 سال کے بچوں کے لیے بنائی گئی ہے اور اس میں ایپ میں خریداری یا Hide آپشنز کی سہولت نہیں ہے۔جو والدین کے لیے بہت اچھا فیچر ہے۔ پلے اسٹور پر موجود اس ایپ کی تفصیل سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں بچوں کے لیے مزید تفریح کی سہولت موجود ہے۔

فیس بک نے بچوں کی دلچسپی کے لیے اس میں اسٹیکرز، جفس، فریمز اور ایموجیز کا اضافہ کیا ہے تا کہ وہ تخلیقی انداز سے اپنا اظہار کر سکیں۔اس میں AR ماسک کے ساتھ ون ٹو ون ویڈیو کال بھی کی جا سکتی ہے۔ عام میسنجر ایپ کے برعکس کڈز ورڑن میں فون نمبر یا فیس بک اکاو¿نٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ والدین اور بڑے افراد اپنے اکاو¿نٹ پروفائل سے بچوں کے اکاو¿نٹ کی تصدیق کر سکتے ہیں اور اپنے میسنجر کے ذریعے ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔بچے نامناسب مواد کو بلاک کر سکتے ہیں اور ایپ میں اس کی رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔جب وہ ایسا کریں گے تو ان کے والدین یا سرپرست کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…