جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

یہ ایپ زندگی آسان بنائے گی

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں تو اس بات سے واقف ہوں گے کہ اسمارٹ فون اور کمپیوٹر کے درمیان فائلز منتقل کرنا کیسا تکلیف دہ عمل ہوسکتا ہے، تاہم اب مائیکرو سافٹ نے اس کا آسان حل پیش کردیا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے ایک نئی ایپ فوٹوز کمپینین متعارف کرائی ہے جو کہ فون اور کمپیوٹر کے درمیان تصاویر کو وائرلیس کنکشن کے ذریعے منتقل کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ان اسمارٹ فونز ایپس کو فوری ڈیلیٹ کردیں یہ ایپل کی ائیر ڈراپ ایپ کے مقابلے میں مائیکروسافٹ کا جواب ہے،فوٹوز کمپینین آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر کام کرتی ہے۔ ونڈوز 10 کی فوٹوز ایپ میں کیو آر کوڈ اسکین کرکے صارف فون اور کمپیوٹر کے درمیان لنک قائم کرسکتے ہیں اور دونوں ڈیوائسز ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک پر کنکٹ ہوجاتے ہیں۔ کوڈ اسکین کرنے کے بعد آپ تصاویر کو اپنے کمپیوٹر میں منتقل کرسکتے ہیں۔ یہ مائیکروسافٹ گیراج کا پراجیکٹ ہے جسے طالبعلموں کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق طالبعلموں کے گروپس میں ایسے تعلیمی منصوبوں پر کام کرنا عام ہے جو موبائل ڈیوائسز پر کیے جاتے ہیں اور انہیں اختتام پر تعلیمی ادارے کے کمپیوٹر پر شیئر کیا جاتا ہے۔ وہ ایپس اور سروسز جن کے صارفین ایک ارب سے زائد مگر یہ ایپ ان افراد کے لیے بھی مددگار ہے جن کے لیے ونڈوز کمپیوٹرز اور موبائل کو آپس میں کنکٹ کرنا کسی درد سر سے کم نہیں ہوتا۔ فون سے کمپیوٹر میں تصاویر کو منتقل کرنا آسان کام نہیں۔ کمپنی کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ یہ اپلیکشن آئی فون اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز دونوں پر کام کرے گی اور دیگر ایپس کے مقابلے میں استعمال میں بہت آسان بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…