پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوگل امیجز سے اب تصاویر ‘چوری’ کرنا ہوگا مشکل

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ اکثر گوگل سرچ پر تصاویر تلاش کرتے ہیں تو کل سے آپ نے اس میں بظاہر ایک چھوٹی مگر درحقیقت بڑی تبدیلی کو ضرور دیکھا ہوگا اور وہ ہے ویو امیج بٹن کا غائب ہونا، جو اس وقت نظر آتا تھا جب آپ کسی تصویر پر کلک کرے اسے مطلوبہ فوٹو کو الگ سے کھول پاتے تھے۔ یہ بٹن صارفین کے لیے بہت زیادہ کارآمد تھا خصوصاً جب کسی تصویر کو سرچ کیا جارہا ہو اور اکثر افراد نے ہی اسے استعمال کیا ہوگا۔

مگر اب آپ کو کسی تصویر کو محفوظ کرنے کے لیے اضافی اقدامات کرنا ہوں گے اور دنیا بھر میں صارفین نے اس پر کافی احتجاج کیا ہے۔ گوگل پر ان معروف شخصیات کو سرچ نہ کریں گوگل کافی عرصے سے فوٹوگرافرز اور پبلشرز کی تنقید کی زد میں تھا، جنھیں لگتا تھا کہ امیج سرچ کے ذریعے لوگ ان کی تصاویر آسانی سے چرا لیتے ہیں، جس پر گوگل نے ردعمل میں ویو امیج بٹن کو ہٹا دیا ہے۔ یہ اقدام گوگل کی جانب سے گیٹی امیجز کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد کیا گیا جو کہ گزشتہ ہفتے ہوا تھا۔ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو کسی تصویر کو محفوظ کرنے سے روکنا یا اس ویب سائٹ پر جانے پر مجبور کرنا ہے جہاں وہ تصویر لگی ہو، اس سے ویب سائٹ کو اشتہارات زیادہ مل سکیں گے جبکہ صارف کاپی رائٹ معلومات دیکھ سکیں گے۔ یہ ویب سائٹس اور فوٹوگرافرز کے لیے تو اچھی تبدیلی ہے مگر تصاویر تلاش کرنے والے عام صارف کے لیے دردسر ہے، کیونکہ اب اسے کسی ویب سائٹ کے لوڈ ہونے اور پھر اسکرول کرکے تصویر کو تلاش کرنے کی زحمت اٹھانا پڑے گی۔ کچھ ویب سائٹس میں تو رائٹ کلک کو ڈس ایبل کیا ہوتا ہے تو تصویر کو اٹھانا مزید مشکل ہوجاتا ہے۔ گوگل سرچ میں چھپی یہ خفیہ ٹرکس جانتے ہیں؟ مگر اچھی بات یہ ہے کہ گوگل امیج سرچ پر ہی مطلوبہ تصویر پر رائٹ کلک کرکے آپ اوپن امیج ان نیو ٹیب یا ویو امیج (جو آپ کا براﺅزر آپشن دے) سلیکٹ کرکے فل سائز تصویر اوپن کرسکتے ہیں۔

مگر گوگل کے خیال میں بیشتر افراد کو اس آپشن کا احساس نہیں یا علم نہیں اور وہ وزٹ سائٹ بٹن پر کلک کریں گے کیونکہ وہ زیادہ نمایاں ہے۔ ویو امیج بٹن کے ساتھ گوگل نے سرچ بائی امیج بٹن بھی ختم کردیا ہے، تاہم یہ بھی زیادہ بڑی تبدیلی نہیں کیونکہ لوگ کسی تصویر کے بارے میں سرچ کرنا چاہے تو اسے کھینچ کر سرچ بار تک لے جائیں، جس کے بعد گوگل متعلقہ تصاویر دکھادے گا۔ عام طور پر یہ آپشن واٹرمارک والی تصاویر کے صاف ورژن کی تلاش میں استعمال ہوتا ہے یا فوٹو کے بڑے سائز کے لیے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…