اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے لیے یہ ہفتہ کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا، پہلے ہوم پوڈ اسپیکر کو پسند کی بجائے ناپسند زیادہ کیا گیا اور اب آئی فون میں ایک اور سافٹ وئیر مسئلہ سامنے آگیا ہے۔ جی ہاں صرف ایک لفظ ہی کسی بھی آئی او ایس ڈیوائس کو کریش، بار بار ری بوٹ ہونے اور کام کرنے سے روک سکتا ہے۔ جی ہاں اٹالین بلاگ موبائل ورلڈ نے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں نئی خامی دریافت ہوئی ہے جو تیلگو زبان کے ایک لفظ کو ٹائپ کرنے پر ہی ڈیوائسز کو کریش کردیتی ہے۔
اسی طرح اگر کوئی صارف کسی ٹیکسٹ ایپ جیسے واٹس ایپ، ٹوئٹر یا فیس بک میسنجر میں بات چیت کے دوران اس لفظ کو لکھیں تو ایپ کریش ہوجاتی ہے اور جب بھی دوبارہ اوپن کرنے کی کوشش کریں تو بھی وہ بند ہوجاتی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق یہ بگ تھرڈ پارٹی اپلیکشنز جیسے جی میل اور آﺅٹ لک پر بھی اثرانداز ہوتا ہے مگر اسکائپ اور ٹیلیگرام پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اسی طرح اگر کوئی یہ لفظ ایس ایم ایس میں بھیج دیں تو اس کے نتیجے میں بھی ڈیوائس فریز یا ری اسٹارٹ ہوجاتی ہے۔