دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اب موبائل صارفین ہو جائیں ہوشیار ، موبائل ایپ واٹس ایپ کو محفوظ بنانے کیلئے پہلے دس اقدامات جو آپ کو فوری کرنے چاہئیں سامنے آ گئے۔ موبائل صارفین اپنے فون اور سم کو کوڈ لگا کر سمجھتے ہیں کہ ان کا واٹس ایپ محفوظ ہوگیا بلکہ ایسا نہیں واٹس ایپ کا اپنا سیکیورٹی سسٹم ہے جس کو صارفین کو لاک کرنا چاہئے۔ اس کیلئے موبائل صارفین کو واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جانا ہوگا ۔
جہاں اکائونٹ سیٹنگ میں جانا ہوگا ، اس کے بعد ٹو سٹیپ ویریفکیشن کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس کو آن کو کرنے کے بعد آپ کو چھ ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ درج کرنا ہوگا جس کے بعد دوبارہ پن نمبر کا اندراج کرتے ہوئے اس کو او کے کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آخری مرحلہ ای میل ایڈریس داخل کرنے اور اس کو یقینی بنانے کا ہے جس کے بعد ’’two way verification‘‘ کا انتخابات کرتے ہوئے اس کو او کے کرنا ہوگا۔