بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ ایس 9 میں آئی فون ایکس کا مہنگا ترین فیچر شامل

datetime 15  فروری‬‮  2018 |

سئیول (مانیٹرنگ ڈیسک)  مایہ ناز جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے ماڈل ”گلیکسی ایس 9 “ کو نئے اضافی فیچرز کے ساتھ متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے پچھلے ماڈلز ایس 8 اور گلیکسی ایس 8 کی نسبت گلیکسی ایس 9 میں نئے فیچز شامل کیے جائیں گے۔گلیکسی ایس 9 میں اینیموجی اسٹائل 3 ڈی ایموجی کا فیچر بھی شامل ہے جو صارفین کے چہرے کے تاثرات تک کو نقل کرسکتا ہے۔

اینیموجی اسٹائل 3 ڈی ایموجی فیچر آئی فون ایکس کا سب سے مہنگا فیچر تصور کیا جاتا ہے جسے اب سام سنگ بھی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے فون میں شامل کر رہا ہے۔گلیکسی ایس 9 میں دو اسٹیرو اسپیکرز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جن میں سے ایک سیٹ کے اوپر ہوگا جبکہ دوسرا نچلے حصے میں نصب ہوگا تاکہ گیمز، گانے اور ویڈیو دیکھنے کے درمیان کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ علاوہ ازیں سام سنگ اپنے فون کے نئے ماڈلز میں بگزبی بٹن کو بہتر کرنے کے لیے بھی کوشش کر رہا ہے، فی الوقت صرف اتنی سہولت ہے کہ گلیکسی ایس8، ایس 8 پلس اور گلیکسی نوٹ 8 والے صارفین اس بٹن کو ڈس ایبل کر سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر یہی سسٹم گلیکسی ایس 9 میں بھی جاری رہے گا۔یا د رہے کہ سام سنگ کا نیا ماڈل گلیکسی ایس 9 رواں ماہ 25 فروری کو لانچ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…