پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹویوٹا نے اپنی زبردست گاڑی پاکستان میں متعارف کروا دی، نئی گاڑی کی قیمت کیا ہے اور فیچرز کیا ہیں؟ تفصیلات منظر عام پر

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ٹویوٹا کمپنی نے اپنی نئی ڈبل کیبن گاڑی ہیلکس ریوو 2018 متعارف کرا دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرز نے اس ماڈل کو پہلے سے زیادہ بہتر کرکے پیش کیا ہے اور اس کے سابق ماڈلز کی بکنگ بھی بند کر دی گئی ہے، اس گاڑی میں انجن مزید اچھا کیا گیا ہے اب انجن 3.0L ٹربو کی بجائے 2.8L ڈیزل ہوگا۔ اس انجن کے ساتھ یہ گاڑی 2755 سی سی ہوگی

اور اس کا فور سلینڈر ٹربو چارج انجن ایک انٹرکولر کے ساتھ ہے۔ اس انجن کی موٹر 175 ہارس پاور کی طاقت کی حامل ہے اس کے علاوہ سکس سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن یا سکس سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن بھی اس میں موجود ہیں۔ اس کی بیرونی باڈی کا ڈیزائن گزشتہ سال کی نسبت زیادہ تبدیل نہیں کیا گیا لیکن اس کے بمپر کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور ہیڈ لائٹس کو بھی ایل ای ڈی سے بدلا گیا ہے۔ اس گاڑی کے اندر پش سٹارٹ بٹن، ٹچ سکرین ایل سی ڈی، ڈاؤن ہل اسسٹ کنٹرول، موبائل فون کنکٹیویٹی، کی لیس انٹری، ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ وہیل، کروز کنٹرول، آواز کی شناخت کرنے والا سسٹم، ٹرپ کمپیوٹر، پاور سٹیئرنگ جیسے فیچرز اس گاڑی میں موجود ہیں، اس گاڑی کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ہر قسم کے راستوں کے لیے بہترین ہے، ہیلکس ریو 2018 پہلے کے ماڈلز کی نسبت زیادہ سٹائلش، طاقتور اور بہترین لُک کی گاڑی ہے۔ مسافروں کی حفاظت کے لیے کمپنی نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرونک بریک ڈسٹری بیوشن اور بریک اسسٹ کے علاوہ ائیر بیگز بھی اس گاڑی کا حصہ ہیں اور بچوں کے لیے یونیورسل چائلد ریسٹرینٹ سسٹم بھی اس گاڑی میں رکھا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 22 لاکھ 19 ہزار سے 46 لاکھ 49 ہزار روپے تک ہے جو کہ مختلف ورژن کی ہے، اس گاڑی کے ورژن میں ہیلکس ڈیک لیس فور بائی ٹو، سنگل کیبن اسٹینڈرڈ، ہیلکس سنگل کیبن فور بائی ٹو اپ سپیسز، ہیلکس 4×4 سنگل کیبن، ڈبل کیبن اسٹینڈرڈ، ریوو جی ایم ٹی ڈبل کیبن فور بائی فور، ریوو جی اے ٹی، ریوو وی اے ٹی شامل ہیں اور ان تمام ورژن کی قیمتیں مختلف ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…