جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک پر ناپسندہ کمنٹس روکنے کیلئے ”ڈاون ووٹ “ فیچر متعارف

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کیلئے ناپسندیدہ کمنٹس کیخلاف ”ڈاون ووٹ “ فیچر متعارف کرا دیا۔رپورٹس کے مطابق فیس بک نے فی الحال اسے تجرباتی طور پر متعارف کرایا ہے جو کہ امریکا میںصرف 5 فیصد اینڈروئیڈ صارفین کے پاس ظاہر ہوا ہے۔ اس فیچر میں رپلائی اور لائک کے ساتھ ڈاونووٹ کا اضافی بٹن شامل کیا گیا ہے۔ اس بٹن کو دبانے سے تین آپشن سامنے آتے ہیں۔

ڈاون ووٹ پر بٹن دبانے پر صارفین Offensive، Misleading یا Off-Topic کا انتخاب کر سکتے ہیں۔اس کے بعد فیس بک ایسی پوسٹوں اور کمنٹس کو ٹریک کر کے پوسٹ ختم کر سکتا ہے یا ایسی پوسٹ کرنے والے صارفین پر پابندی بھی لگا سکتا ہے۔ڈاو¿ن ووٹ کا یہ بٹن Dislike ظاہر کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس کا مقصد فیس بک کو کسی کمنٹ یا پوسٹ کی بہت آسان طریقے سے رپورٹ کرنا ہے۔ڈاو¿ن ووٹ کا بٹن پبلک پیجیز کی پوسٹ اور کمنٹس پر ظاہر ہو رہا ہے۔ گروپس میں کی جانے والی پوسٹ پر فی الحال یہ کام نہیں کر رہا، فیس بک تنگ کرنے والے اشتہارات اور جعلی خبروں سے نپٹنے کے لیے بھی کافی کام کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…