جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

واٹس ایپ نے مالی لین دین کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں انٹرنیٹ پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن ”واٹس ایپ “ صارفین کیلئے نت نئی اپ ڈیٹس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اب مالی لین دین کی سہولت بھی متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔ واٹس ایپ ”ایزی پے منٹ“ کے نام سے نئے فیچر کی آزمائش جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت صارفین محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر فی الاٹ بیٹا ورژن میں ہے جسے مکمل تجزیے اور کامیاب تجربے کے بعد باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کیا جائیگا۔ یہ فیچر”اٹیچمنٹ“ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں گیلری، آڈیو اور لوکیشن وغیرہ کے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اسے استعمال کرنے کیلئے پے منٹ کے آپشن کو دبانے سے نئی اسکرین میں ”یوپی آئی“ اکاﺅنٹ کا لنک کھلے گا ۔ اگر یوپی آئی اکاﺅنٹ نہیں ہے تو صارف کو پہلے یہ کاﺅنٹ بنانا لازمی ہوگا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر آزمائش کے آخری مراحل میں ہے اور اسے مکمل ٹیسٹ کے بعد اپ ڈیٹ کردیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…