جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک نوجوانوں میں اب مقبول نہیں؟

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو 2 ارب سے زائد صارفین کے ساتھ فیس بک دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے مگر لگتا ہے کہ لوگوں کی اس میں دلچسپی بہت تیزی سے ختم ہوتی جارہی ہے، خصوصاً نوجوان اس سے منہ موڑ رہے ہیں۔ یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی۔ ای مارکیٹر کی ایک تحقیق کے مطابق اگرچہ درمیانی عمر یا بوڑھے افراد کی جانب سے فیس بک کی رکنیت حاصل کرنے کی شرح بڑھ رہی ہے مگر نوجوان بہت تیز رفتاری سے اس سوشل نیٹ ورک سے دور ہورے ہیں۔

مزید پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں اور فیس بک سے دور ہونے والے نوجوان اس کی حریف ایپ اسنیپ چیٹ کا رخ کررہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے نوجوانوں میں فیس بک سے دوری کا رجحان زیادہ بڑھ چکا ہے مگر پھر بھی وہاں سماجی رابطے کی اس سائٹ کو زیادہ عمر کے افراد کی وجہ سے نقصان کا سامنا نہیں ہورہا۔ تحقیق میں فیس بک کی اس پریشانی پر روشنی ڈالی گئی جو نوجوانوں کو اپنی جانب کھیچنے میں ناکامی کی وجہ سے ہے جو کہ عرصے سے اس سوشل نیٹ ورک کا دل رہے ہیں۔ محققن کے مطابق پہلی بار صرف امریکا میں 18 سے 24 سال کی عمر کے فیس بک صارفین کی تعداد 5.8 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئے گی۔ اسی طرح 12 سے 17 سال کی عمر کے افراد میں یہ کمی 5.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ رجحان 2019 اور 2020 میں بھی برقرار رہ سکتا ہے اور فیس بک کی شرح نمو اس سے بری طرح متاثر ہوگی۔ اس عرصے کے دوران فیس بک 25 سال سے کم عمر بیس لاکھ صارفین سے محروم ہوسکتی ہے جو کہ اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام کا رخ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں : فیس بک کی یہ دلچسپ ٹِرکس جانتے ہیں؟ رپورٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ میں 2018 کے دوران پچیس سال سے کم عمر 19 لاکھ نوجوانوں جبکہ انسٹاگرام میں 16 لاکھ کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ فیس بک رواں برس ستر کروڑ صارفین کے ساتھ امریکی مارکیٹ میں سب سے مقبول سوشل نیٹ ورک رہے گا مگر انسٹاگرام دس کروڑ سے زائد جبکہ اسنیپ چیٹ ساڑھے آٹھ کروڑ صارفین کے ساتھ کچھ زیادہ پیچھے نہیں رہے گا۔ گزشتہ سال اسی ادارے نے پیشگوئی کی تھی کہ اپنی تاریخ میں پہلی بار فیس بک کو نوجوان صارفین سے محرومی کا سامنا ہوگا جو کہ اب درست ثابت ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…