بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاؤمی ”می 7 “ 8 جی بی ریم کیساتھ متعارف کرائے جانیکا امکان

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز چینی سمارٹ فون کمپنی شاؤمی نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ Mi 7 موبائل ورلڈ کانگرس 2018 میں منظر عام پر آئے گا اور اس میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہوگا۔ اب کچھ افواہوں کے مطابق کمپنی می 7 کی تقریب رونمائی کو موخر کر رہی ہے۔ اس کی بجائے Mi Mix 2s کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔می 7 کے ایک لیک سکرین شاٹ کے مطابق یہ فون اپریل میں لانچ ہوسکتا ہے۔

اس فون میں 8 جی بی ریم اور 4480 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔اس سے پہلے می 6 میں 4 جی بی / 6 جی بی ریم اور 3350 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس کے دوسرے ہارڈ وئیر میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 128 جی بی انٹرنل سٹوریج، ایک ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ(16 میگا پکسل + 16 میگا پکسل) اور FullHD+ریزولوشن کے ساتھ 5.6 انچ کی سکرین ہے۔ سکرین شاٹ سے پتا چلتا ہے کہ اس میں MIUI 8.1.30x یوزر انٹرفیس ہوگا۔یہ انٹرفیس 30 جنوری 2018 کو بنایا گیا تھا۔ کمپنی 5 سال پرانے Miفون سمیت 40 ڈیوائسز کو MIUI 9 پر اپ گریڈ کر چکی ہے۔ اس کے می 7 میں بھی تازہ ترین انٹرفیس ہی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…