بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کا پہلا تین بیک کیمروں والا اسمارٹ فون

datetime 10  فروری‬‮  2018 |

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ہیواوے دنیا کا پہلا تین بیک کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے اور اس کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ دنوں نئے فلیگ شپ فون پی 20 کو آئندہ ماہ یعنی 27 مارچ کو پیرس میں ایک تقریب میں ایونٹ کے دوران پیش کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اور اگر دعوت نامے پر غور کیا جائے تو اس میں واضح عندیہ دیا گیا ہے کہ پی 20 پہلا اسمارٹ فون ثابت ہونے والا ہے جس میں ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : ہیواوے کا یہ فون سب سے منفرد؟ اس حوالے سے افواہیں تو کافی عرصے سے سامنے آرہی تھیں مگر کمپنی کے اپنے دعوت نامے میں تین ‘ OOO ‘ کا پراسرار نشان اور یہ جملہ ‘ See mooore with AI ‘ نے لگتا ہے کہ اس کی تصدیق کردی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق اس ایونٹ کے دوران تین اسمارٹ فونز پی 20، پی 20 پلس اور پی 20 لائٹ متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔ مگر یہ ابھی تک واضح نہیں کہ تینوں ڈیوائسز میں تین بیک کیمروں کا سیٹ اپ دیا جائے گا یا نہیں۔ اسی طرح یہ بھی معلوم نہیں کہ اس تیسرے کیمرے کو کس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، اس وقت ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں ایک لینس بلیک اینڈ وائٹ اور دوسرا کلر لینس کے ساتھ ہوتا ہے یا ایک اسٹینڈرڈ اور دوسرا ٹیلی فوٹو لینس ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : ہیواوے کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس پہلا فلیگ شپ فون کچھ افواہوں کے مطابق اس نئے فلیگ شپ فون کے ٹرپل لینس سیٹ اپ میں 40 میگا پکسل کی تصاویرپانچ  x زوم کے ساتھ لینا ممکن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…