منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

اردو کی املا کی غلطیاں خودکار طریقہ سے درست کرنے کی صلاحیت کا حامل سافٹ ویئر’’ حرف کار ‘‘ تیار

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این)اردو کا خودکار طریقہ سے املا کی غلطیاں درست کرنے کی صلاحیت کا حامل سافٹ ویئر حرف کار کے نام سے تیار کر لیا گیا ہے جو نہ صرف غلط الفاظ کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ ایک ہی کلک سے عبارت میں موجود سینکڑوں غلط الفاظ خود کار طریقے سے درست بھی کر دیتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر ممتاز شاعر اور ناول نگار اختر رضا سلیمی اور سافٹ ویئر پروگرامر سعید رضا خان اور ان کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔

اختر رضا سلیمی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اس سافٹ ویئر سے جہاں اردو میں پروف ریڈنگ کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو گی وہیں اردو کی ایک ہی املا رائج کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس سافٹ ویئر کی تیاری میں اردو کی تمام اہم جدید و قدیم لغات کے ساتھ ساتھ اردو کے قدیم و جدید سرمائے سے بھی استفادہ کیا گیا ہے جبکہ املا کی درستی کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں جہاں مقتدرہ قومی زبان کے زیر اہتمام 1985 میں املا اور رموز و اوقاف کے موضوع پر ہونے والے سیمینار کی سفارشات سے استفادہ کیا گیا ہے وہیں 1973-74 میں بھارت میں املا کے حوالہ سے بننے والی کمیٹی کی سفارشات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کی قومی زبان اردو کی ایک ہی املا رائج ہو۔ اپنی اسی خواہش کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے ہم نے یہ سافٹ وئیر تیار کیا ہے جس کا 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ ماہ ہم اس کی افتتاحی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سافٹ ویئر پروگرامر سعید رضا خان کا کہنا ہے کہ یہ سافٹ ویئر ڈاٹ نیٹ میں تیار کیا گیا ہے اور اس میں کوئی بھی تھرڈ پارٹی ٹول استعمال نہیں کیا گیا اور یہ صرف ایک ہی پوٹ ایبل فائل پر مشتمل ہے جسے انسٹال کرنے کی ضرورت بھی درپیش نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اس سافٹ ویئر کا سائز بہت معمولی ہے اور اسے کسی بھی کمپیوٹر میں آسانی سے چلایا جا سکے گا۔ اس وقت اردو دنیا میں بے شمار الفاظ کی ایک سے زائد املا رائج ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…