منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈ اِٹ نے جعلی پورن پر پابندی عائد کر دی

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)معروف ویب سائٹ ریڈ اِٹ نے ’جعلی پورن‘ پر پابندی عائد کر دی ۔اس سے مراد ایسی تصاویر اور ویڈیوز جس میں کسی شخص کی رضامندی کے بغیر کسی فحش تصویر یا ویڈیو میں اس کا چہرہ لگا دیا جاتا ہے اب اس ویب سائٹ پر شیئر نہیں کی جا سکیں گی۔برطانوی ٹی وی کے ماطبق ریڈ اِٹ کی جانب سے یہ فیصلہ مصنوعی ذہانت کے ایک سافٹ ویئر کے بعد سامنے آیا ہے جس کے ذریعے اس قسم کی ویڈیو تیار کرنا نسبتاً آسان ہوگیا ہے۔

ویب سائٹ کے منتظمین نے کم سن بچوں کے حوالے سے بھی اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ہے۔ریڈ اٹ نے پورنوگرافی سے متعلق اپنی نئی پالیسی میں بیان کیا کہ یہاں کسی بھی فرد کی اجازت کے بغیر برہنہ تصاویر یا کسی جنسی عمل کے دوران بنائی گئی یا پھیلائی گئی ویڈیوز کو پھیلانا ممنوع ہے چاہے اس کی تفصیل میں لکھا کہ یہ جعلی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ نے سیلب فیکس نامی فورم بھی حذف کر دیا ہے جو شوبز کی معروف شخصیات کی جعلی تصاویر سے متعلق ہے اور سات سال پہلے بنایا گیا تھا۔اس قسم کی ویڈیوز بنانے کے لیے عام طور پر ایک مخصوص سافٹ ویئر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے بنانے والے ڈیزائنر کے مطابق ایک ماہ سے بھی کم وقت میں اسے ایک لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…