جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

چین کا مشتبہ افراد کی نشاندہی کیلئے نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن)چین کی پولیس نے عینک کے شیشوں میں لگے چہرے سے مشتبہ افراد کی نشاندہی کی ٹیکنالوجی والے عینکوں کا استعمال شروع کردیاہے۔شیشے ڈیٹا بیس سے منسلک ہونگے جس کی مدد سے مفرور، مطلوب مجرموں کی چہرے کی اسکیننگ کے ذریعے شناخت کے بعد ان کی گرفتاری ہوسکے گی۔چینی ذرائع ابلاغ نے بتایاہے کہ ان سن گلاسوں کی مدد سے پولیس سات مشتبہ افراد کوگرفتاربھی کرچکی ہے۔

پولیس نے نئی سن گلاسوں کی ٹیکنالوجی کو مرکزی شہر زنگزو کے ریلوے اسٹیشن پر استعمال کیاتھا۔چینی اخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق پولیس نے اس کی مدد سے جعلی شناختی کارڈ استعمال کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سن گلاس مشتبہ شخص کی تصویر کھینچ لیتے ہیں اور پہلے سے موجود ڈیٹا بیس میں مشکوک افراد سے موازنہ کیا جاتاہے۔اگر ریکارڈ اور تصویر ایک دوسرے سے مل جاتی ہے تو آفسر کو مشتبہ شخص کا نام اورپتہ بھیج دیاجاتاہیتاکہ اسے گرفتارکیاجاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…