جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کا بڑا اور طاقتور ترین راکٹ کار لیکر خلا میں روانہ

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اینڈ اسپیس کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ترین خلائی راکٹ ’فیلکن ہیوی‘ کو تحقیقات کے لیے خلا پر بھیج دیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خلائی راکٹ میں زمین سے کسی دوسرے سیارے کی جانب سے کار بھی بھیجی گئی ہے۔ اس راکٹ میں ٹیسلا اینڈ اسپیس کمپنی کے سربراہ ایلون مسک کی سرخ رنگ کی کار ’ریڈ سٹر‘ کو بھی خلا میں بھیجا گیا ہے۔

کمپنی کے سربراہ نے خلائی راکٹ کے خلا میں پہنچنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’فیلکن ہیوی‘ کے کامیاب تجربے کے امکانات نصف ہیں، جب کہ اس کی ناکامی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ خیال رہے کہ ٹیسلا اینڈ اسپیس نجی ٹیکنالوجی کمپنی ہے، جو 2024 تک مریخ پر انسانوں کو لے جانے کا اعلان کر چکی ہے، یہی کمپنی مریخ پر انسانوں کا شہر آباد کرنے کا بھی اعلان کر چکی ہے۔ ٹیسلا اینڈ اسپیس کمپنی مریخ پر انسانوں کے شہر کو آباد کرنے کے لیے خصوصی راکٹ تیار کرنے میں مصروف ہے، فیلکن ہیوی بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے، جو زمین سے مریخ کی جانب سے نہ صرف انسان بلکہ ضرورت کی دیگر بھاری چیزیں بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس راکٹ کا ابتدائی تجربہ دسمبر 2017 میں کیا گیا تھا، اس راکٹ کو ’فیلکن ہیوی 9‘ بھی کہا جاتا ہے، تاہم اب خلا میں بھیجے گئے راکٹ کو اپ گریڈ کرکے اسے ’فیلکن ہیوی 64‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے اس مقام سے خلا میں بھیجا گیا، جہاں سے نصف صدی قبل پہلی بار کسی انسان کو چاند پر بھیجا گیا تھا۔ تین بوسٹرز اور 27 انجنوں کے حامل اس راکٹ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس کی کامیابی اور ناکامی سے متعلق آئندہ 6 گھنٹے اہم ہیں، اگرچہ اس راکٹ کو کڑی نگرانی اور تجربات کی کامیابی کے بعد ہی روانہ کیا گیا ہے، تاہم پھر بھی اس کی کامیابی کی 100 یقین دہانی نہیں دی جا رہی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…