بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرون اب سواریاں بھی منزل تک پہنچائے گا ، چین میں دنیا کے پہلے مسافر بردار ڈرون نے اڑان بھر لی۔ تفصیلات کے مطابق چین میں پہلے مسافر بردار ڈرون نے پرواز بھر لی ہے جوکہ ایک مسافر کو
منزل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈرون سو کلو گرام تک کے مسافر کو سو کلومیٹر فی گھٹہ کی رفتار سے سطح سمندر کی بلندی سے منزل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرون مسافر طیارہ مسافر کے ساتھ صرف 23 منٹ تک اڑان بھر سکتا ہے۔