جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سام سنگ گلیکسی ایس نائن کی مزید تصاویر سامنے آگئیں

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ سام سنگ اپنے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس نائن اور گلیکسی ایس پلس کو رواں ماہ 25 فروری کو متعارف کرائے گی، تاہم اب اس فون کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ لیک ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرے کے نیچے ہی فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ خیال پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ فنگر پرنٹ سینسر کیمرے کے نیچے ہی دیا جائے گا ۔

تاہم اب لیک ہونے والی تصاویر سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلیکسی ایس 9 کی پہلی جھلک سامنے آگئی سام سنگ کے ان فلیگ شپ اسمارٹ فون کے حوالے سے اگرچہ زیادہ تر مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، تاہم یہ تو واضح ہے کہ سام سنگ نے اس ڈیوائس پر زیادہ توجہ کیمرے پر ہی دی ہے۔ گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس میں طاقتور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر اور فیس آئی ڈی کی ٹیکنالوجی کا سام سنگ کا اپنا ورژن ہوگا۔ مزید پڑھیں: گلیکسی ایس 9 میں یہ تبدیلی پسند کریں گے؟ اگرچہ سام سنگ کے ان فلیگ شپ موبائلز کی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی قیمت ایک ہزار ڈالرز یعنی ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہوگی اور یہی وجہ ہے کہ ایس سیریز کا سب سے مہنگا فون ثابت ہونے والا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس کو ’بلیک، پرپل، گرے اور کورل بلیو‘ کے کلرز میں متعارف کرایا جائے گا۔ سام سنگ کے ان دونوں موبائلز میں آئی فون ایکس کے ٹکر کے فیچر بھی دیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی خبر 25 فروری کو ہی سامنے آئے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…