جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

امریکی کمپنی کا ہیروں کی مدد سے سمارٹ فون سکرین بنانے کا فیصلہ

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا  (مانیٹرنگ ڈیسک)  سمارٹ فون کے پرزے بنانے والی ایک امریکی کمپنی نے پہلی بار ڈائمنڈ سکرین بنانے کا اعلان کر دیا جو کہ آئندہ برس متعارف کروائی جائے گی۔ برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق ماہرین نے پائیدار سکرین کے لیے ڈائمنڈ یعنی ہیرے پر اعتماد ظاہر کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ڈائمنڈ میں وہ خوبی پائی جاتی ہے جو موبائل اسکرین کے مسائل مستقبل میں ختم کردے گی۔

تاہم امریکی کمپنی پہلی بار ڈائمنڈ اسکرین بنانے کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔ امریکی اسمارٹ فون کمپنی نے ڈائمنڈ اسکرین بنانے کے لیے اکھان سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کمپنی سے رجوع کیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ ہیرے کی اسمارٹ فون اسکرین آئندہ برس 2019 تک متعارف کردی جائے گی۔تاہم اب تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ کونسی امریکی اسمارٹ فون کمپنی، سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔اکھان کی ڈائمنڈ گلاس اسکرین ‘میراج ڈائمنڈ اسکرین ‘کے نام سے جانی جائے گی جس میں نینو کرسٹل کیمیکل کے ذرات پھیلے ہوئے ہوں گے، جو گلاس کو ٹوٹنے یا چٹخنے سے محفوظ رکھیں گے۔ واضح رہے کہ نینو کرسٹل ٹی وی، ایل سی ڈی اور ایل ای ڈی کے لیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔جبکہ آج کل سمارٹ فون اسکرین کی تیاری کے لیے کارننگ گوریلا شیشوں کا استعمال کیا جاتا ہے، جو ایلومینیئم، سلیکون اور آکسیجن پر مشتمل ہوتی ہے، اگرچہ یہ اسکرین کو چٹخنے اور ٹوٹنے سے محفوظ رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اسکرین کو نقصان پہنچ ہی جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…