بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

انسٹا گرام پر دوستوں کی بھیجی گئی تصاویر کو ایڈیٹ کیا جاسکے گا

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹاگرام نے آج ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔ اس فیچر سے آپ انسٹاگرام ڈائریکٹ کے ذریعے دوستوں کی بھیجی ہوئی تصاویر کو ری مکس کر سکیں گے۔اب آپ جب بھی میسج میں دوست کی طرف سے بھیجا گیا فوٹو دیکھیں گے تو نیچے ایک ئیکون نظر آرہا ہوگا۔ اس آئیکون پر ٹیپ کرنے سے رپلائی کا آپشن آ جائے گا۔

اس آپشن میں اس تصویر کا سٹیکر بھی ہوگا، جو آپ کو بھیجی گئی تھی۔اب یہاں آپ اس تصویر کو ری سائز کر سکتےہیں۔اس پر ٹیکسٹ اور ڈرائنگ شامل کر سکتےہیں اور تصویر میں مرضی کی تبدیلیاں کر کے دوست کو وہی تصویر واپس بھیج سکتے ہیں۔آپ کا دوست آپ کے بھیجے گئے ری مکس کو دوبارہ ری مکس کرسکتا ہے اور آپ اُس بھیجے گئے ری مکس کو ری مکس کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ کو اب رپلائی پر بھی زیادہ کنٹرول مل

گیاہے۔اب آپ میسج کےلیے one view سلیکٹ کر سکتےہیں، جس سے میسج صرف ایک بار دیکھا جا سکے گا، آپ چاہیں تو Allow Replay کو بھی منتخب کر سکتےہیں، جس سے بھیجی گئی ویڈیو خودبخود بار بار چلتی رہتی ہے، جس کے بعد اسے روکنے کے لیے ہاتھ اسے ہولڈ کر کے پاز کرنا پڑتا ہے۔یہ تمام اپ ڈیٹ انسٹا گرام کے آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے لیے جاری کیے گئے ورژن 24 میں شامل کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…