اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

19نومبر2017بروز اتوار، رات 12بجے سے پہلے دنیا تہس نہس ہو جائیگی ،پیشگوئی نے ہر طرف خوف و ہراس پھیلا دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آج  اتوار کو دنیا ختم ہونے والی ہے ؟کوئی پراسرار سیارہ نظام شمسی کے توازن کو درہم برہم کر دے گا جو زمین پر زلزلوں کی صورت میں تباہی لے کر آئے گا؟نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ نظام شمسی میٕں مداخلت کرنے والا ایک پرسرار سیارہ زمین پر تباہی مچا دے گا۔

عیسائی ماہر علم الاعداد ڈیوڈ میڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ Nibiru یاPlanet X نامی سیارہ 19 نومبر کو نظام شمسی کے توازن کو درہم برہم کر دے گا جس سے کرہ ارض پر زلزلوں کی صورت میں بڑی تباہی آئے گی اور دنیا تہس نہس ہو کر رہ جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرگردش کرتی ان خبروں نے پوری دنیا کے  لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ہے لیکن امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے سب جھوٹ، دھوکہ اور فریب ہے۔ناسا حکام کے مطابق نہ تو ایسے کسی سیارے کا وجود ممکن ہے، اور اگر ایسا ممکن ہوتا تو اس کی کشش ثقل نے چاند کو زمین کے محور سے اٹھا کر دور پٹخ دیا ہوتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیوڈ میڈ نے ستمبر میں بھی سیارہ ایکس کے زمین سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی تھی جو جھوٹ ثابت ہوئی تھی۔لہذا آپ کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…