منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ابوظہبی کا مریخ پر پولیس سینٹر قائم کرنے کا اعلان، جگہ کا تعین کرنے کیلئے پولیس کی ایک فوج مریخ بھیجی جا چکی ، حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ابو ظہبی پولیس نے سیارہ مریخ پر جدید ’پولیس سینٹر‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئے اور جدید دور کو مدد نظر رکھتے ہوئیابو ظہبی پولیس نے متحدہ عرب امارات کے خلائی و بین الاقوامی نظریاتی پالیسی اور سیکورٹی اہداف

کا مشترکہ جائزہ لینے کے بعد اس خلائی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ابو ظہبی پولیس کا کہنا تھا کہ ان کا یہ منصوبہ مستقبل کے ’سنہری دور‘میں بے حدکار آمد ثابت ہوگا۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ 2057 میں تیار کرلیا جائے گاجبکہ جگہ کا تعین کرنے اور مختلف اقدامات کے لیے پولیس کی ایک فوج مریخ بھیجی جا چکی ہے۔پولیس سینٹر قائم ہونے کے بعد اس میں مزید چیزوں کا بھی اضافہ کیا جائے گا جس میں جرائم کے خاتمے کے لیے خلائی پولیس آفیسر ، پولیس کے گشت کے لیے تھری ڈی گاڑیاں، زمین پربولی جانے والی تمام زبانوں کا علم رکھنے والے روبورٹس شامل ہیں۔ابو ظہبی پولیس کیڈائریکٹر جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیسا کہ دنیا تیزی سے آن لائن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے تو ہمیں بھی اب دنیا سے باہر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چائیے اور اس کے لیے سیارہ مریخ کو چنا گیا۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ یہ منصوبہ چار مختلف حصوں میں تیار کیا جائے گا، پہلامرحلہ 2022، دوسرا 2030، تیسرا 2040 اور پھریہ پروجیکٹ 2057 میں مکمل ہوجائے گا۔حکام کا خیال ہے کہ ان کے اس اقدا م سے ابو ظہبی کو محفوظ اور خوشحال بنانے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…