موسلادھاربارشوں کا سلسلہ کب شروع ہورہاہے؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی،نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ،وارننگ دیدی

7  جولائی  2017

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے ملک میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مون سون ہوائیں اتوار/سوموار سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو کہ اگلے ہفتے کے وسط سے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپٹ میں لیں گی۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ اگلے ہفتے کے وسط سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔ پنجاب اور کشمیر میں سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔ منگل سے جمعرات کے دوران جنوبی پنجاب ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواور گلگت بلتستان میں منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان ژوب،سبی، نصیر آباد اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں میں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق اس دوران موسلا دھار بارشوں کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویڑن، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے ۔ بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن) کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈ نگ کا خدشہ ہے تمام متعلقہ اداروں کو اگلے ہفتے کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…