جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’بلیوٹوتھ ‘‘کا نام تو آپ سب نے سنا ہوگا یہ کس بادشاہ کے نام پر اور کیوں رکھا گیا؟

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوٹوتھ ایک وائرلیس ٹیکنالوجی سٹینڈرڈ ہےجسے ٹیلی کام کمپنی ایریکسن نے 1994 میں بنایا تھا۔اس میں فکس اور موبائل ڈیوائسزکے درمیان پرسنل ایریا نیٹ ورکس بنا کر کم فاصلے میں شارٹ ویو لینتھ، یو ایچ ایف ریڈیو ویو کو استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔اس ٹیکنالوجی کو RS-232 ڈیٹا کیبلز کے وائرلیس متبادل کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔موبائل فون کے کمپیوٹر سے کمیونی کیشن کا سسٹم بنانے والے انٹیل انجینئیرجم کارداچ نے 1997میں اس ٹیکنالوجی کیلئے بلوٹوتھ کا نام تجویزکیا۔

جم فرانس جی بینگٹسون کی کتاب دی لانگ شپس کا مطالعہ کر رہے تھے۔دی لانگ شپس شاہ ہیرالڈ بلوٹوتھ اور وائی کنگز کے بارے میں ایک تاریخی کہانی ہےجس میں شاہ بھی وہی کرتا ہے جو بلوٹوتھ ٹیکنالوجی کرتی ہے۔کتاب کے مطابق ہیرالڈ بلوٹوتھ نے ڈنمارک کے بکھرے ہوئے قبائل کو ایک سلطنت میں جوڑ دیا تھا۔ بلوٹوتھ ٹیکنالوجی بھی کمیونی کیشن پروٹوکولز کو ایک یونیورسل سٹینڈر میں یکجا کرتی ہے۔بلوٹوتھ کا لوگو بھی نورڈک رونی (حروف) کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ یہ ہیرالڈ کے نام کے ابتدائی الفاظ ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…