جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کا سخت جان ترین موبائل نوکیا 3310مارکیٹ میں آگیا ۔۔ قیمت جان کرآپ ابھی لینے چلے جائیںگے

datetime 25  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا کا پرانا فون 3310 جو کسی وقت کافی مقبول ہوا کرتا تھا ایک بار پھر سے سمارٹ فون کے اس زمانے میں عوام کے لیے بازار میں آگیا ہے۔پہلی بار یہ فون سنہ 2000 میں بازار میں آیا تھا اور اپنی ابتدا کے تقریبا 17 برس بعد یہ فون پھر سے بازار میں فروخت ہونے لگا ہے۔

یہ فون دو میگا پکسل کیمرہ کے ساتھ ساتھ ڈھائی جی کنیکٹیوٹی نظام سے بھی لیس ہے جس کی مدد سے محدود پیمانے پر انٹرنیٹ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔برطانیہ میں اس فون کی قیمت تقریبا 50 برطانوی پاؤنڈ(تقریباً 6800 روپے )کے آس پاس ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس فون کی بیٹری بہت مضبوط ہے اور اس کی مدد سے 22 گھنٹے تک بات کی جا سکتی ہے جبکہ فون استعمال نہ کرنے کی صورت میں تقریبا ایک ماہ تک بیٹری چل سکتی ہے۔ٹیکنالوجی کنسلٹینٹ کمپنی سی سی ایس سے وابستہ بین وڈ کا کہناتھاکہ میرے جیسے شخص کے لیے یہ بہت ہی دلچسپ دن ہے۔ لیکن اگر آپ اسے کسی ایسے نوجوان کے ہاتھ میں دیں جو سنیپ چیٹ کا عادی ہو تو ظاہر ہے اس کے لیے یہ بالکل بیکار فون ہوگا۔بین کا مزید کہنا تھاکہ برطانیہ میں 20 لاکھ سے زیادہ فون استعمال ہوتے ہیں جن میں سے تقریبا 10 لاکھ فیچر فون، یا اگر آپ کہنا چاہیں، تو انھیں احمق قسم کے فون کہہ سکتے ہیں۔ تواب بھی اس کا اچھا خاصہ بازار ہے۔ یہ بالکل ابتدائی ورژن کا فون ہے اور اب سوال یہ ہے کہ اس کے لیے لوگ کتنی حد تک رقم خرچ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…