اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روتے ہوئے بچے کسی کو بھی پسند نہیں ہوتے اور انکو چپ کروانا انتہائی مشکل ہوتا ہے اور اس کا آسان حل باعث دفعہ بچوں چپ کروانے کیلئے انہیں سمارٹ فون دے دیتے یہ جانے بغیر کی اسکے نقصانات کیا ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی پیڈ سے کھیلنے والے بچے اپنے جذبات پر قابو پانا نہیں سیکھ پاتے۔
اسمارٹ فونز کا ستعمال بچوں میں ضبط قائم نہیں ہونے دیتا ۔الیکٹرونک کتابیں بچوں کیلئے فائدے مند ہوتی ہیں لیکن وہ بھی والدین یا کسی بڑے کی موجودگی کے بغیر دو سے تین سال کی عمر کے بچوں کیلئے بے کار ہیں۔ہر وقت ٹی وی سکرین کے سامنے بیٹھنے والے بچوں کی نہ صرف زبان متاثر ہوتی ہے بلکہ سماجی طور پر بھی یہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔