جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نئے نوکیا 3310 میں کیا، کیا خصوصیات ہوں گی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 27  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا 3310جس کے چرچے پچھلے چند دن سے ہو رہے تھےمگر ا ب باقاعدہ طور پر متعارف کروا دیا گیاہے ۔ اس کی خصوصیات جن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔نوکیا نے آخرکار 3310 موبائل فون کو ایک بار پھر متعارف کرا دیا جو کہ اس سے پہلے سترہ سال قبل پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔نوکیا 3310 کی فروخت 2005 میں ختم کردی گئی تھی اور کمپنی نے اس کے 126 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت کیے۔بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس

کے دوران نوکیا 3310 کو متعارف کرایا گیا اور اچھی خبر یہ ہے کہ یہ پہلے کے مقابلے میں اب پہلے سے زیادہ بہتر ہوگیا ہے۔اس کی قیمت بھی اندازوں سے کہیں زیادہ کم ہے تاہم اس سے پہلے اس کے فیچرز جان لیں۔اس بار کا ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں مختلف ہے جبکہ اسکرین کو بھی کلر کردیا گیا ہے۔2 میگا پکسل ایل ای ڈی فلیش کیمرے کا اضافہ کیا گیا جبکہ 2.4 انچ کی اسکرین کے ساتھ اس کا نیا ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت ہے۔اور بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ اس میں مائیکرو یو ایس بی چارجنگ پورٹ، ہیڈ فون جیک، 16 ایم بی اسٹوریج جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ اسٹوریج سے 32 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ بلیو ٹوتھ جیسے اضافے بھی ہوئے ہیں تاہم وائی فائی، جی پی ایس وغیرہ نہیں۔مگر پھر بھی آپ 2.5 جی انٹرنیٹ اس پر چلا سکتے ہیں جبکہ کالز،ایف ایم ریڈیو، ایم پی تھری پلیئر، ٹیکسٹ اور اسنیک گیم بھی اس کا حصہ ہیں۔اور ہاں اس کی بیٹری پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہے اور ایک چارج پر لگاتار 22 گھنٹے تک فون کال کی جاسکتی ہے اور ایک مہینے کا اسٹینڈبائی ٹائم ہے۔چار رنگوں میں متعارف کرائے جانے والا یہ فون رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں 50 ڈالرز یا 5241 پاکستانی روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…