’’موبائل فون چوری‘‘اب نہیں ہو سکتی۔۔حیرت انگیز ایجاد نے چوروں کا بھرکس نکال دیا

20  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون چوری کی صنعت کو شدید جھٹکا، ’’کل سوئچ‘‘نے موبائل فون چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی پیدا کر دی ۔تفصیلات کے مطابق جلد موبائل فون چوری کی وارداتوں کا خاتمہ ہونے والا ہے اس انقلاب کی وجہ ”کل سوئچ“ ہے جو جدید سمارٹ فونز میں موجود ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جسے فون چوری ہونے یا چھینے جانے کی صورت میں ریموٹ

طریقے سے ایکٹیویٹ کیا جاسکتا ہے اور یہ فون کومکمل طور پر ناکارہ بنا دیتا ہے۔ اس کے ایکٹیو ہونے کے بعد فون کی کسی بھی صورت میں دوبارہ پروگرامنگ نہیں کی جا سکتی۔ ایک سروے کے مطابق ’’کل سوئچ ‘‘کے استعمال کے بعد امریکی شہر نیویارک میں ایک سال کے دوران موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 25 فیصد جبکہ برطانوی دارالحکومت لندن میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس غیر معمولی کامیابی کی بنا پر ساری دنیا میں ہر قسم کے موبائل فونز میں اس سافٹ ویئر کے استعمال کو لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے۔واضح رہے کہ اس سافٹ ویئر کا استعمال پہلی دفعہ 2013ءمیں آئی فون میں کیا گیا اور اپریل 2014ئ میں سام سنگ نے بھی اسے اپنے گلیکسی سمارٹ فون کا حصہ بنا دیاتھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…