اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سمارٹ فون نئی ایجادات میں سب سے زیادہ مقبول اور استعمال ہونی والی عام ضرورت کی اشیاء بن چکا ہے ۔انسان کو اپنی پرواہ ہو نہ ہو سمارٹ فون کا بہت خیال رکھتا ہے ۔گھر میں ہو یہ باہر اس کو ساتھ لیکر جانا کوئی نہیں بھولتالیکن سمارٹ فون کی اہمیت بڑھنے کی وجہ سے اس کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے
جسکی وجہ سے اسکی بیٹری ختم ہونے کا مسئلہ ہر کسی کو رہتا ہے۔اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ امریکی ماہرین نے اس کا حل بھی نکال لیا ہے۔ماہرین نے ایسی ایل ای ڈی ایجاد کر لی ہے جو نہ صرف روشنی کو خارج اور محسوس کرسکتی ہے بلکہ کسی سولر سیل کی طرح روشنی کی مدد سے بجلی بنا سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایل ای ڈی ابھی صرف ایک ہی طرح کا رنگ جذب اور خارج کر سکتی ہے لیکن ماہرین اس کو زیادہ رنگوں کو جذب اور خارج کرنیکے قابل بنانے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ یہ آئندہ آنیوالی ٹیکنالوجی میں بھی کار آمد ہوسکے۔