اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انتہائی مہنگے سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی نے اپنی نئی انوکھی موبائل ڈیوائس متعارف کروا دی ہے جس کو خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔اس ڈیواس کو صرف امیر ترین ہی افراد خرید سکیں گے۔اس سمارٹ فون کو المونیم سے بنایا گیا ہے
اس پر نرم چمڑے کو لپیٹا گیا ہے جو اٹلی کی ایک خاص کمپنی سے حاصل کیا گیا ہے۔اس کے دیگر پر تعیش فیچرز میں کرسٹل ڈسپلے اور ایک نیلم جڑا بٹن ہے جو کمپنی کی 24گھنٹے کی سروس تک رسائی دیتا ہے۔اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی کالز کو کوئی کیش یا ریکارڈ نہیں کرسکتاکیونکہ سائلنٹ سرکل نامی ٹیکنالوجی سے اسے انکرپٹڈ بنایا گیا ہے۔اس سمارٹ فون کی قیت کا بھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔