بیجنگ (آئی این پی ) چین خلا میں مزید تحقیق کیلئے مریخ پر دو اور مشتری پر ایک مشن بھیجنے کا منصوبہ بنارہا ہے ، چین مریخ پر اپنا پہلا مشن 2020ء تک بھیجے گا جبکہ مریخ کا دوسرا مشن تحقیق کے بعد نمونے اور تحقیقی مواد واپس بھیجے گا ، اس میں سیاروں کی ساخت ،ماحول اور دیگر مواد شامل ہو گا ۔دریں اثنا چین کی قومی خلا انتظامیہ کے وائس ڈائریکٹر وو یان ہوا کا کہنا ہے کہ مزید
سیاروں پر تحقیق اور مشتری کے نظام کا جائزہ لینا بھی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے ، چین 2020ء تک ترقی یافتہ اور کھلی خلائی صنعت اور خلائی بنیادی ڈھانچے میں ایک بڑی خلائی طاقت بننے کا خواہشمند ہے ، ہم نے 2020ء تک بنیادی خلائی منصوبے تیار کر لئے ہیں جن میں انسانوں کو خلا میں بھیجنے کا پروگرام چاند پر تحقیقات نیا جہاز رانی سیٹلائٹ سسٹم اور مشاہداتی سیٹلائٹ پروگرام شامل ہیں ۔