پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بڑے خطرے نے سِر اُٹھالیا،سعودی عرب کا اعلان،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مختلف وائرسز کے ذریعے ادارے کے ڈیٹا کو تباہ کرنے اور وسیع پیمانے پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔غیرملکی میڈی کے مطابق سعودی کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتباہی بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ وائرس شمعون 2 اوررین سوموئیرنامی وائرس کے ذریعے

انفارمیشن اور اس کے پورے ڈیٹا کو ختم کرنے کی سازش کا خطرہ ہے۔ انتباہی بیان میں سعودی عرب کے تمام اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور سائبر حملوں سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔خیال رہے کہ سعودی کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے یہ انتباہی بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب حال ہی میں سعودی وزارتوں اور بعض دیگر محکموں کے کمپیوٹر ڈیٹا پر سائبر حملوں کی کوششیں کی گئی ہیں۔

حکومت نے سائبر حملوں سے بچا اور کم سے کم نقصان کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری تدابیر کی ہدایات کی ہیں۔کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر میں داخل کیے جانے والے جدید مواد کی پوری طرح چھان بین کی جائے۔ اس کے علاوہ شیئرڈ ڈرائیو کے ذریعے بھی کمپیوٹر ڈیٹا تک وائرس پھیلایا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے بھی مشکوک صفحات کے کھلنے پر سخت احتیاط کرنے کی تاکید کی گئی ہے

اور کہا گیا ہے کسی بھی ادارے کے کمپیوٹر سسٹم میں انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران پیدا ہونے والے خلل کا فوری حل نکالا جائے اور مشکوک صفحات کی برازنگ نہ کی جائے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…