لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فونز اب ہر شخص کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن گئے ہیں ، اگرچہ اب تک کئی فون تاحال متعارف کروائے جاچکے ہیں آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کا شمار اب اس شعبے میں زیادہ نمایاں ہے لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین موبائل فون بنانے کا اعزاز بھی اس کو ہی حاصل ہے۔ایپل کے تیار کردہ ’’ آئی فون فور ڈائمنڈ ایڈیشن ‘‘ کا شمار بھی دنیا کے سب سے مہنگے ترین آئی فون میں ہوتا ہے ۔ اس کی مجموعی قیمت آٹھ ارب روپے سے زائد ہے اس فون کا پچھلا حصہ گلابی رنگ کے سونے سے بنایا گیا ہے جبکہ اسکے ایپل کمپنی کے لوگو پر 53 ہیرے جڑے ہوئے ہیں،اسکا نیوی گیشن کا نظام بھی بیسپوک پر مشتمل ہے۔پلاٹینم کی قیمتی دھات سے بنے اس سسٹم میں 7.4قیراط کے وزن کا ہیرا بھی جڑا ہوا ہے اس کے علاوہ اس آئی فون کا باکس بھی گرینائٹ کے قیمتی پتھر سے بنایا گیا ہے ۔