اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کمپنی نے آئی فون 6 کی قیمتوں میں زبردست ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر آئی فون 6 اور آئی فون 6 ا یس کی فروخت بھی شروع کر دی ہے۔ ایپل آئی فونز کو آن لائن سٹورز کے ساتھ ساتھ ایپل سٹور سے بھی خریدا جا سکتا ہے۔ ری فرنشڈ اور کم قیمت ایپل آئی فونز میں نئے فونز کی طرح ایک سال کی وارنٹی اور تمام سہولیات دی جا رہی ہیں۔ ایپل کی جانب سے ان فونز کو سرٹیفائیڈ فرنشڈ فونز کا نام دیا گیا ہے۔ ایپل کمپنی نے اعلان کرتے ہوئے آئی پوڈ، آئی پیڈ اور آئی فون کی رعایتی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ریفرنشڈ آئی فون 6 پلس کا روز گولڈ 64 گیگا بائٹس پاکستانی 60 ہزار روپوں میں فروخت ہورہا ہے جبکہ ایپل سکس پلس میں سلور آئی فون کی قیمت پاکستانی 53 ہزار روپے کے قریب ہے۔ایپل کی جانب سے فروخت کئے جانے والے سارے فرنشڈ فون ان لاکڈ ہیں اور ان میں کسی فون کمپنی (کیریئر) کی سِم کارڈ موجود نہیں۔سرٹیفائیڈ فرنشڈ فونز بالکل نئے فونز کی طرح فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔