پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک پر یہ ایک کام کریں اور لمبی زندگی پائیں ۔۔۔ ماہرین کی حیران کن تحقیق

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)1970 سے اب تک ہونے والی لاتعداد تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وسیع حلقہ احباب رکھنے والے افراد تنہا لوگوں کے مقابلے میں زیادہ مسرور رہتے ہیں اور زیادہ عمر پاتے ہیں۔ دوستوں کا حلقہ بہتر دماغی اور نفسیاتی صحت کی علامت ہوتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فیس بک جیسا سوشل نیٹ ورک بھی مفید ہوتا ہے اور عمر بڑھاتا ہے بشرطیکہ اسے درست انداز میں استعمال کیا جائے۔
1970 سے اب تک ہونے والی لاتعداد تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وسیع حلقہ احباب رکھنے والے افراد تنہا لوگوں کے مقابلے میں زیادہ مسرور رہتے ہیں اور زیادہ عمر پاتے ہیں۔ 9 سال تک ہونے والی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ تنہا افراد میں وقت سے پہلے موت کا خدشہ 2.8 گنا زیادہ ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین ولیم ہوبز ار جیمز فولر کے مطابق ایک کروڑ بیس لاکھ افراد پر کئے گئے سروے کے بعد سامنے آیا ہے کہ فیس بک سماجی رابطے برقرار رکھنے میں مددگار ہوتی ہے اور اس کا زندگی اور عمر پر اثر پڑتا ہے۔اس مطالعے کے نتائج نیشنل اکیڈمی آف سائنس کی پروسیڈنگز میں شائع ہوئے ہیں اور اس میں محکمہ صحت کے ریکارڈ سے موازنہ بھی کیا گیا ہے۔ اس مطالعے میں 1945 سے 1989 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کا 6 ماہ تک مطالعہ کیا گیا ۔ اس میں مرنے والے افراد کو بھی نوٹ کیا گیا ہے۔اس مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ فیس بک استعمال نہیں کرتے ان میں قبل ازوقت موت کی شرح 12 فیصد تک ہوسکتی ہے۔ اس طرح جو لوگ فیس بک پر وقت گزارتے ہیں ان کا موڈ اور صحت بھی بہتر رہتی ہے۔اس تحقیق میں دوستوں کی تعداد تصاویر، اسٹیٹس اپ ڈیٹس، وال پوسٹس اور پیغامات کو بھی نوٹ کیا گیا ہے۔ تصاویر دیکھنے کو فیس ٹو فیس (بالمشافہ) ملاقات کے برابر قرار دیا گیا ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ آن لائن اظہار اور دوستوں سے تبادلہ خیال طویل عمر کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگرچہ دور ہی سے سہی فیس بک دوست آپ کی خوشی اور غم دونوں پر اپنے مثبت ردِ عمل کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور یہ آپ کی زندگی پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…