منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’بڑے نقصان کا خطرہ ‘‘ اگر آپ اپنا موبائل لیپ ٹاپ کے ساتھ لگاتے ہیں تو آئندہ لگانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ مائیکروسافٹ ونڈوز پر مبنی سمارٹ فونز یا کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ گوگل نے اس میں سنگین سکیورٹی مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ گوگل نے چند روز قبل انتباہ جاری کیا تھا کہ ایڈوب فلیش اور ونڈوز کی سکیورٹی میں ایسی خامیاں موجود ہیں جو ہیکرز کو سسٹم پر قبضے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔اس انتباہ کے بعد ایڈوب نے 26 اکتوبر کو فلیش اپ ڈیٹ کے ذریعے اس خامی کو ٹھیک کرلیا تھا مگر مائیکروسافٹ نے تاحال اب تک کوئی اقدام نہیں کیا۔گوگل کے مطابق ونڈوز میں موجود خامی ہیکرز کا کام بہت زیادہ آسان کردیتی ہیں اور وہ اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔گوگل کے مطابق ونڈوز کیرنل کو سکیورٹی سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ابھی ونڈوز 10 میں گوگل کروم کے سکیورٹی سینڈ باکس میں win32k.sys سسٹم کال کو بلاک کیا گیا ہے تاکہ سسٹم میں موجود کمزوری سے بچا جاسکے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈوب فلیش کے مقابلے میں ونڈوز میں اس کمزوری کو ٹھیک کرنا زیادہ آسان ہے اور مائیکروسافٹ کو اس کے لیے اتنے زیادہ دن لگانے کی ضرورت نہیں تھی۔ مائیکروسافٹ کے ترجمان کے مطابق ہم سسٹم کی خامیوں کے حوالے سے دوسروں سے رابطوں پر یقین رکھتے ہیں اور گوگل کی جانب آج کیے جانے والے انکشافات صارفین کو درپیش ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ونڈوز واحد پلیٹ فارم ہے جو سکیورٹی مسائل کی رپورٹس کی تفتیش اور حفاظتی اپ ڈیٹس پر جلد از جلد توجہ دیتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم صارفین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ بہتر تحفظ کے لیے ونڈوز 10 اور مائیکرو سافٹ ایج براؤزر استعمال کریں۔ تو اگر آپ ایڈوب فلیش استعمال کرتے ہیں تو اسے اپ ڈیٹ کرلیں جبکہ مائیکروسافٹ کی جانب سے اس حوالے سے فائل ریلیز ہونے کے بعد اپ ڈیٹ کریں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…